حکومت نے عازمین حج کو کھانا فراہم کرنے والی 6کیٹرنگ کمپنیوں کو 2لاکھ63ہزار 580ریال (تقریباً 1کروڑ 95لاکھ روپے) جرمانہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق امسال پاکستان حج مشن نے سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کرنے والے تقریباً70ہزار 105عازمین کے کھانے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے9کیٹرنگ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا۔پاکستان حج مشن کے حکام کے مطابق 9میں سے 6کمپنیاں معاہدے کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں۔ یہ کمپنیاں عازمین کو بلا تعطل کھانے کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہمی میں ناکام رہیں، جس پر انہیں جرمانے کیے گئے.رپورٹ کے مطابق ان کیٹرنگ کمپنیوں کا انتخاب نیلامی کے ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے بعد کیا گیا اور اب ان کی کارکردگی جانچنے کے لیے پاکستان حج مشن کا عملہ مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مشن کے عملے کے لوگ ان کمپنیوں کے کچھ اور تمام سروس کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدے یومیہ 35ریال فی شخص کے حساب سے کیے گئے تھے۔
