بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سخوئی سو ۔30ایم کے آئی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کو ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں پیش آیا۔ طیارے نے ناسک ہی سے اڑان بھری تھی مگر وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا اور ویران جگہ پر گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی طرف سے اوورہال کرنے کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔ حادثے سے طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ گر گیا اور بحفاظت زمین پر اتر گیا۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی طرف سے اپنے ایکس اکائونٹ کے ذریعے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی تاہم حادثے کی اصلی وجہ تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
