Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی آفیشل ویڈیو جاری کردی گئی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کی پہلی آفیشل ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے چار دن بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی شادی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس جوڑے کے خاص دن کے یادگار لمحات دکھائے گئے ہیں۔خوشی کے جذبات اور آنسوؤں سے بھرپور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے عزیز اقارب نے زور زور سے بالی ووڈ گانا ‘سوہنا کتنا سوہنا ہے’ گایا اور پھر جب ظہیر اپنی سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرنے لگے تو اداکارہ کے دوستوں نے اُنہیں ‘جیجو’ کہہ کر مذاق میں چھیڑا۔سوناکشی اور ظہیر نے قہقہوں کی گونج میں اپنی شادی کے کاغذات پر انگوٹھے لگائے اور دستخط کیے، اس کے علاوہ جوڑے نے مائیک پر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

https://www.instagram.com/reel/C8tqtj-oOFM/?utm_source=ig_web_copy_link

اس موقع پر سوناکشی سنہا کے والد اور سینیئر اداکار شتروگھن سنہا جذباتی نظر آئے، بیٹی کی شادی پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکے اور دستخط کے وقت اپنے آنسو صاف کرتے ہوئے نظر آئے۔سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ خاندان، دوست، محبت، دوستی، قہقہے، بچوں کا اِدھر اُدھر بھاگنا، خوشی کے آنسو، جذبات، پُرجوشی اور ان سب سے بڑھ کر بڑی خوشی یہ تھی کہ یہ ہماری شادی کا گھر تھا اور یہ بالکل پرفیکٹ تھا۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × five =