Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالی خواتین سے ایسی چیز برآمد کہ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں اے این ایف کی 7 کارروائیوں کے دوران 371 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے دبئی جانے والی 2 خواتین سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح کوئٹہ میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ کراچی ائرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ ادھر مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 720000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں ٹنڈو جام حیدرآباد کے قریب سے ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 50.4 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ نادرا چوک طورخم کے قریب سے 22000 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − 1 =