Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیاگیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور ملزم شعیب کو گرفتار کیا جو درہ آدم خیل میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا،گرفتار ملزم کے سر پر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر ہے، جس نے خیبر ایجنسی کی کوئلہ کان کے 16 مزدوروں کو اغوا کرکے قتل کیا تھا۔آصف اعجاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزم اغوا برائے تاوان اور فوجی قافلوں پر حملے میں ملوث ہے، شعیب نے محرم الحرام میں جلوس پر خود کش حملہ کرانا تھا،گرفتار ملزم سے کلاشنکوف، دستی بم، بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہیں،ملزم شعیب کا بیٹا فوج سے مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 + eight =