ورلڈ چیمپین آف لیجنڈز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپینز نے ویسٹ انڈیز چیمپینز کو جیت کے لیے199رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔پاکستان نے مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو ابتدائی تین وکٹیں جلد ہی گر گئیں ۔ پھر کامران اکمل اور کپتان یونس خان نے اچھی پارٹنر شپ لگائی لیکن پھر کامران اکمل جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے آوٹ ہو گئے۔اس کے بعد شاہد آفریدی اور مصباح الحق جلد ہی آوٹ ہوئے۔اس کے بعد کپتان یونس خان 46گیندوں پر 65سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ ڈیتھ اوورز میں عامر یامین اور سہیل تنویر کی پارٹنر شپ نے جارحانہ بلے بازی کی ، سہیل تنویر 17گیندوں پر 33رننز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عامر یامین 18گیندوں پر 40رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔
