Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کا اچانک آدھی رات کو تبادلہ کر دیا گیا ، حیران کن انکشاف

اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کا اچانک جمعہ کی نصف شب اڈیالہ جیل سے چھوٹی جیل ساہیوال جیل تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبد الغفار انجم سپریٹنڈنٹ جیل فیصل آباد کی اڈیالہ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ساجد بیگ سپریٹنڈنٹ جیل ساہیوال کو فیصل آباد جیل تعینات کر دیا گیا ہے ۔ اسد وڑائچ کا اڈیالہ جیل سے تبادلہ انتہائی معنی خیز قرار دیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 + 7 =