کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ، بندرگاہ پر الرٹ جاری

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)سمندری طوفان کےخدشے کےپیش نظرکراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کردیاگیا۔

تمام اسٹاف کو ہنگامی صورت حال کےدوران دستیاب رہنےکی ہدایت دی گئی ہے،جبکہ جہازوں اور کشتیوں کو فوری طور پرمحفوظ کرنےکےاحکامات جاری کیےگئےہیں۔

بندرگاہ پرموجود سامان اور دیگر اشیاء کو تیز ہوا سےمحفوظ رکھنےکی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ سمندری طوفان بائپرجوائے150کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سےشمالی بحر ہندمیں موجود ہے،اگلے 24گھنٹوں تک اس کی شدت اسی رفتار سےبرقرار رہنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، مولانا فضل الرحمان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق سمندری طوفان کراچی سےتقریباً910کلو میٹر دور ہے،سمندری طوفان ٹھٹھہ سے890کلو میٹر کےفاصلے پرہے، ممکنہ طور پرساحلی علاقے تیز آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں