پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کی،درخواست میں صنم جاوید کی رہائی کیلئے استدعا کی گئی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صنم جاوید کی رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتاری کا نوٹس لے۔
