Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لیسکو نے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی

لیسکو نے مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکونے جلدبازی میں گرین میٹرپرپابندی لگا دی تھی، مارکیٹ میں گرین میٹرزکےمتبادل اےایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کے پاس کئی ماہ تک نئے اے ایم آئی میٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، گرین میٹرز پر پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔گرین میٹر کی قیمت 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی کی قیمت 63 ہزار روپے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + 16 =