بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ اروشی روٹیلا کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوئی جس میں اداکارہ کے انتہائی بے باک انداز پر مداح اور سوشل میڈیا فینز آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔اداکارہ کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر غسل خانے میں بنائی گئی اور کہا جارہاہے کہ جب یہ ویڈیو بنائی گئی تو اداکارہ کو عکسبندی کا بالکل بھی علم نہیں تھا ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو درحقیقت کس نے اور کیوں بنائی۔جہاں سوشل میڈیا صارفین اروشی روٹیلا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو وہیں کچھ کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو کسی فلم کا سین بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اداکارہ نے گلے میں منگل سوتر پہن رکھا ہے جبکہ حقیقت میں وہ شادی شدہ نہیں ہیں ۔اس حوالے سے اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اداکارہ کی جانب پبلسٹی اسٹنٹ کیا گیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ کوئی فلمی سین ہے، اداکارہ کے گلے میں منگل سوتر نہیں دکھ رہا کیا، پبلک کو پاگل بناتے ہیں کچھ لوگ۔جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ پوموشن کرنے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے غیر اخلاقی اسٹنٹ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ہے کہ کوئی نیا اسٹنٹ کرو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments