Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی صدر جوبائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام سیاسی سر گرمیاں ترک کر دیں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ صدر جو بائیڈن کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔بائیڈن لاس ویگاس میں انتخا بی مہم پر تھے جب اعلان کیا گیا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم وہ خطاب نہ کر سکے۔پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتو ی ،واضح رہے کہ بائیڈن کا کووڈ ٹیسٹ ایسے وقت میں مثبت آیا ہےجب ان کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی ہونی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں