بھارتی ریاست اترپردیش میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دلہن نے ائیر کولر کے قریب بیٹھنے پر جھگڑے کے سبب شادی سے ہی انکار کردیا۔
آج کل پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی گرمی پڑ رہی ہے اور کہیں بھی اگر گرمی میں شادی ہو تو مہمانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ہالز میں اے سی یا پنکھے کے سامنے بیٹھا جائے تاکہ گرمی سے بچا جاسکے۔ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جس نے بلآخر شادی ہی روک ڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بالیا میں پیش آیا جہاں حکم چندر جیسوال کی شادی پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔دلہن کے گھر والوں نے ائیر کولر کے پاس بیٹھنے کا کہا جس پر ان کی تلخ کلامی چند مہمانوں سے ہوگئی اور شادی ہال میدان جنگ بن گیا، دلہن نے جب یہ دیکھا تو اس نے شادی سے فوراً انکار کردیا، دلہن کو شادی کے لیے منایا گیا لیکن وہ رضامند نہ ہوئی اور کہا کہ اگر شادی کی شروعات ایسی ہوگی تو سسرال جاکر میرا کیا ہوگا۔بعدازاں یہ معاملہ پنچائت میں بھی گیا لیکن کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔دوسری جانب دلہے نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور درخواست کی کہ اس کی شادی کروائی جائے۔دلہے کا کہنا تھا کہ دلہن والے اپنا سامان اور دیے گئے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔