رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ۔جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا، شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر افضل مروت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments