قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا۔نبیل گبول نے بتایا کہ اسلام آباد میں 380 غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز ہیں، ان تمام گیسٹ ہاؤسز میں افغان باشندے ٹھہرے ہوئے ہیں، ہم ان باشندوں کی میزبانی کر رہے ہیں اور وہ جرمنی میں ہمارے جھنڈے کی بے حرمتی کرتے ہیں،لیاری سے پٹرول اور دیگر اشیاء کی ایران میں سمگلنگ ہو رہی ہے،ڈی سی گوادر کی اجازت سے پانچ ہزار روپے کے عوض ایران میں با آسانی نقل و حمل ہوتی ہےنبیل گبول نے مزید کہا کہ پاک ایران بارڈر سے لوگ آتے جاتے ہیں، وہاں سے سمگلنگ ہوتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز کے خلاف آپریشن پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments