معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی ایئرپورٹ پراپنی گرفتاری کی خبر کی تردید کردی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں گانے ریکارڈ کر ارہا ہوں،ایسا کچھ نہیں ہے جو کہا جا رہا ہے،میرے فینز ایسی گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، میں انشا اللہ دبئی میں اپناکام مکمل کر کے جلد واپس آؤں گا ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام میں ایک بار پھر دہرایا کہ میری فینز سے گزارش ہے کہ گھٹیا افواہوں اور خبروں پر کان نہ دھریں۔
راحت فتح علی خان کے ویڈیو پیغام کا لنک ↓
https://www.facebook.com/RFAKWorld/videos/3691406921073280