بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے جرگے کے مطالبات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران جرگہ کے ارکان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور مسلح گروپوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ پولیس کو بااختیار بنانے اور رات کو گشت کرنے پر بھی زور دیا۔ا یپکس کمیٹی میں جرگے کے 5 اراکین بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں