25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم اور سیکرٹری فنانس کی سرابرہی میں بجٹ سے متعلق 4 رکنی وزرا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں