قصور کے شہری نے خاتون کی نازیبا تصاویر اہل خانہ کے ساتھ شیئر کر دیں پھر کیا ہوا؟

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران طاہر کو چھاپہ مار کارروائی میں قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے پاس متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر تھیں۔ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کیا جبکہ رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر خاتون کے اہل خانہ سے بھی شیئر کیں۔ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال ہونے والے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں