عمران خان نے بالآخرمان لیا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان نے بالآخر یہ بھی مان لیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال انہوں نے دی تھی، یہ اعتراف جرم نہیں تو کیا ہی ،وہ مسلسل پرتشدد احتجاج کے ذمہ دار اداروں اور حکومت کو ٹھہرایا کرتے تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے انہوں نے حساس اداروں کو نشانا بنایا، اداروں اور شہدا پر حملے کی کال دینے کا اعتراف کافی نہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کو اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہیے، دوسری طرف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے بیرونی جریدوں میں انٹرویو دے کرکہتے ہیں ان کو ’’ٹیررسٹ سیل‘‘میں رکھا گیا ہے،ماضی میں کسی بھی لیڈر کو جیل سے ویڈیو لنک اور انٹرویو کی سہولتیں نہیں ملی، عمران خان ماضی میں اپنی فسطائیت بھول گئے ہیں ۔شیری رحمان نے کہاکہ مخالفین کی جیلوں سے سہولیات چھینے والے آج اپنے لئے سہولتیں مانگ رہے جبکہ جیل میں ان کو ہر سہولت میسر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں