راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر چینی شہری لڑ پڑے، ڈنڈا لگنے سے ایک زخمی

راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر چینی شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کی حدود میں 2 چینی شہریوں کا لین دین کے تنازع میں جھگڑا ہوا، اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک چینی شہری زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت لیو چن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں