Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب حکومت نے 45 کامرس کالجز ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

پنجاب حکومت نے صوبےبھر کے 45 کامرس کالجز کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے بجٹ سیکشن کو کامرس کالجز میں سیٹیں ختم کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے 118 میں سے 45کامرس کالجز میں نئے تعلیمی سال کے داخلے روکنے کے بعد کی سیٹیں ختم کرنے کے لیے بجٹ سیکشن کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی آئی کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ کامرس کالجز کی سیٹیں ختم یا دیگر کالجز میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس حوالے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں کیا ان کالجز کی سیٹیں ختم کرنے کے بعد ان کا مستقبل کیا ہوگا۔ طلباء کے نئے داخلے کامرس کالجز میں پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں اب ان کا مستقبل کیا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں