بیہوش خاتون مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا عملے کا رکن گرفتار ، لاہور کے معروف ہسپتال میں

لاہور میں بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ہسپتال کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علاج کروانے آئی تھیں۔ خاتون کوٹریٹمنٹ کے لیے تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر نے کچھ دیر بعد جا کر دیکھا تو ہسپتال کا اسسٹنٹ بے ہوش خاتون سے نازیبا حرکات کررہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے یہ دیکھ کر شور مچایا اور فورا 15 پراطلاع دی۔ اس دوران ملزم فرار ہوگیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی جانب سے پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سیف سیٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا 15 پر رابطہ کریں۔ خواتین 15 پر کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے فوری مدد حاصل کر سکتیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں