اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ریڈیو پاکستان نے موٹرویز خارجی پوائنٹس پر ر یڈیوفیس کی تجویز دی ہے، موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ہے۔” جنگ ” کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دی کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے، حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے ، ایف آئی اے نے پینشن سکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی ، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیئے گئے۔قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments