حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2.10 روپے فی یونٹ مزید اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لئے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لئے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے،اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments