لاہور میں پولیس نے ایک کم عمر لڑکی کی غیرملکی شہری سے شادی رکوا دی۔رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی طرف سے عمل میں ائی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ والدین رقم کے عوض اپنی کم عمر بیٹی کی شادی ایک غیرملکی سے کروا رہے ہیں۔مبینہ طور پر پولیس کو یہ اطلاع لڑکی کے ہمسایوں نے دی۔ پولیس کی طرف سے غیرملکی شخص کی شہریت مخفی رکھی گئی ہے۔ سیف سٹی پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین ہیلپ لائن 15پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کرکے تحفظ حاصل کر سکتی ہیں۔ انہیں جو بھی مسئلہ درپیش ہو گا ورچوئل ویمن پولیس اسے حل کرے گی۔
