ترکیہ نے الیکٹرک ٹرین بنانے کااعلان کردیا، رفتار کتنی ہو گی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ترک وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اوارل اولو نے بتایا ہے کہ نیشنل الیکٹرک ہائی سپیڈ ٹر ین کے ڈیزائن کام آخری مرحلے میں ہے اور سروس2025 میں کام کرنا شروع کردے گی۔ نیشنل الیکٹرک ٹرین کی رفتار 176 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے ٹرین نہ صرف ترکیہ بلکہ دیگر ممالک میں بھی قابل استعمال ہو گی۔
