کینیڈا میں ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرعارضی طور پر بند کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ’پٹنہ کباب ہائوس‘ نامی یہ ریسٹورنٹ ٹورنٹو کے علاقے سکاربرا میں واقع ہے، جسے حفظان صحت کے اصولوں کی 6خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیا گیا اور شہر کے ہیلتھ انسپکٹرز کی طرف سے اسے بند کر دیا گیا۔یہ ریسٹورنٹ اپنے بہاری کباب، بریانی اور کری ڈشز کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اس پر جن خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان میں سے ایک کچن میں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام ہے۔ ٹورنٹو پبلک ہیلتھ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پٹنہ کباب ہائوس کو ایک بار پھر چیک کیا جائے گا، جس کے بعد اسے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
