Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

طلاق کی افواہیں کے بعد نئی تصویر سامنے آنے پر ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح خوش ہوگئے

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی نئی گاڑی کے نمبر نے اداکار جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اطمینان بخشا ہے کیوں کہ بتایا جارہا ہے کہ ابھیشیک کی نئی گاڑی کا نمبر ان کی اہلیہ کا پسندیدہ نمبر ہے۔سوشل میڈیا پر پاپارازی یوگن شاہ کے اکاونٹ سے ابھیشیک کی نئی کار میں سوار ہوتے تصویر شیئر کی گئی جس نے اداکار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا۔تصویر میں ابھیشیک کو اپنی نئی سیاہ رنگ کی گاڑی میں فلم ‘دی آرچیز’ کی سٹار سہانا خان، اگستیہ نندا اور اپنی بھانجی نویا نویلی نندا کے ساتھ دیکھا گیا۔تصویر میں خاص ابھیشیک کی گاڑی کا نمبر 5050 واضح کیا گیا ہے اور یوگن شاہ کا کہنا ہے کہ یہ نمبر ایشوریا کا پسندیدہ نمبر ہے۔یوگن شاہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے کہ ’محبت زندگی ہے اور ہمیشہ کے لئے ہے ۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں