بھارت میں 38 سالہ انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 38 سالہ انجینئر نے اٹل سیتو سمندرری پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، افسوسناک واقعہ دوپہر 12:30 کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اس سے قبل 2023 میں کویت میں کام کے دوران زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیا گیا تھا۔
