سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments