لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی،مزنگ چونگی، قرطبہ چوک، سمن آباد،گلشن راوی، اسلام پورہ، مغل پورہ، ڈیوس روڈ، پانی والا تالاب،گارڈن ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، گلبرگ، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو،مال روڈ، کینال روڈاور جیل روڈ کے علاقے شامل ہیں۔موسلادھاربارش ہونے سے حبس ختم ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،درجہ حرارت میں کمی سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments