Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

یپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے کئی سال تک سکرین سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے فوراََ بعد پورے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروائی اور اس وقت میں شوٹنگ پر بیٹی کو ہمیشہ ساتھ لے کر جاتی تھی اور وہاں شوٹنگ کے دوران اس کا مکمل خیال بھی رکھتی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب بیٹی چھوٹی تھی تو اس وقت تو میں نے کام کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کرلی لیکن جب وہ بڑی ہوئی سکول جانے لگی اور میں خود اپنی زندگی میں بھی کچھ مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو مجھے پھر اپنی بیٹی کے مستقبل اور اپنے کام کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑا۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کام کو چھوڑ کر بیٹی کے مستقبل کا انتخاب کیا اور اسے پورا وقت دیا پھر میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت میں دبئی میں مقیم تھی تو میں نے اسے بھی وقت دیا۔آمنہ شیخ نے بتایا کہ اب میرے دونوں بچے بڑے ہوگئے ہیں تو پھر میں نے دوبارہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں