دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کے 3 الگ الگ واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہےجبکہ 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئےپولیس کے مطابق ننگرپارکر کے نواحی گاؤں آکراڑو میں کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گرگئی،جس سے دو 8 سالہ بچیاں، ایک 10سالہ بچہ ، 2 نوجوان اور ایک بزرگ جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ گاؤں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر راہ گیر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چھاچھرو کے گاؤں خمیسو منگریو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 11سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔محکمہ وٹرنری ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 20سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments