Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف دھرنا دے کر زبردست کام کیا ہے میں ان کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔انہوں نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی سے قبل جی ایچ کیو کے باہر احتجاجی مظاہرے کی پرامن کال کے بیان پر قائم ہوں،میرے بیان کو ایسے پیش کیا گیا جیسے میں نے 9 مئی واقعات کا اعترافِ جرم کیا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج سے متعلق تین وی لاگز بھی کیے جبکہ 12 مرتبہ پولیس تفتیش میں بھی جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کا کہہ چکا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے 14 مارچ کو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مجھے قتل کرنے کا پلان تھا، میرے پاس ثبوت ہیں کہ 18 مارچ کو مجھے قتل کیا جانا تھا۔9مئی کو پرامن احتجاج کے دعوے کے برعکس پرتشدد واقعات کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ احتجاج پرامن اس لیے نہیں ہوا کہ ان کا پہلے سے یہ پلان تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج اس لیے سامنے نہیں لا رہے کیونکہ ہمارے لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود نہیں اور اب فوٹیجز میں ہماری بے گناہی کے ثبوت ہیں اور کسی اور کے چہرے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے مسئلہ ہوتا ہے وہیں احتجاج ہوتا ہے، پولیس سٹیشن کے باہر جا کر احتجاج نہیں کیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں