ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے بااثر شخصیت کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑی شانزے نامی خاتون چلا رہی تھی جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی، خاتون ایک بااثر شخصیت کی بیٹی ہیں اس لیے تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا، لیکن اب تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر 580/22 میں مطلوب شانزےملک نامی خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ،خاتون کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے ، پولیس ٹیم کسی بھی وقت خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے روانہ ہوسکتی ہے، گرفتاری عمل میں لانے کے بعد قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
