وزیراعظم شہباز شریف کا طبیعت ناسازی کے باعث دورہ ایران ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں