Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وہ وقت جب سلمان خان نے لڑکی کی جان بچائی

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو حال ہی میں ایک اہم اعزاز حاصل ہوا جب انہوں نے ایک کم عمر لڑکی کو اپنا بون میرو عطیہ کر کے مداحوں کے دلوں میں مزید جگہ بنالی۔سپر سٹار سلمان خان سال 2010 میں پوجا نامی بچی کی جان بچانے کے لیے فوری مدد کے لیے دوڑے۔ لڑکی کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اشد ضرورت تھی۔جب سلمان خان نے اس لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے اپنا بون میرو عطیہ کر دیا تو بعد ازاں پتہ چلا کہ اداکار بھارت کے سب سے پہلے بون میرو عطیہ کرنے والے شخص بن گئے۔ اس نیک کام میں ان کے بھائی ارباز خان بھی شامل ہوئے تھے۔ایم ڈی آر آئی کے بورڈ ممبر ڈاکٹر سنیل پاریکھ نے تصدیق کی کہ سلمان کی شمولیت انتہائی اہم تھی۔ پوجا کے بارے میں پڑھنے کے بعد، مذکورہ لڑکی جسے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی، سلمان نے ابتدائی طور پر ڈونرز کے لیے فٹ بال ٹیم کو منظم کیا۔ تاہم جب ٹیم نے آخری لمحات میں انکار کر دیا تو صرف سلمان اور ارباز نے عطیہ دیا جو بھارت میں پہلے عطیہ دہندگان بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں