رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد انہیں پُرسکون رکھنے کے لیے اپنی اونچی آواز میں بات کرنے کے انداز کو بدلا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور نے نکھل کامتھ کے یوٹیوب پوڈ کاسٹ پیپل بائے ڈبلیو ٹی ایف میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ جوان ہو رہے تھے تو اپنے والد رشی کپور کی بلند آواز میں بات چیت سے پریشان ہو جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اُن کی نسبت عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد ان کے لیے خود کو زیادہ بدلا ہے۔
