بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان آنکھوں کے علاج کے لئے جلد امریکا روانہ ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو ممبئی میں آنکھوں کے علاج میں پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اب اپنے علاج کےلئے امریکا جائیں گے۔21 مئی 2024 کو شاہ رخ خان نے احمدآباد میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا تھا جہاں انہیں ہیٹ سٹروک ہوا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہو گئے لیکن ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی تاہم اداکار اس بار آنکھوں کے علاج کےلئے طبی معائنہ کروائیں گے۔ایک نئی رپورٹ کے مطابق اداکار آنکھوں کے علاج کےلئے امریکا جائیں گے جس کے لئے وہ 30 جولائی تک روانہ ہوجائیں گے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ شاہ رخ خان پیر 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لئے ممبئی کے ایک ہسپتال گئے تھے لیکن ان کا علاج منصوبے اور ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کو اب امریکا لے جایا جا رہا ہے تاکہ ان کی آنکھوں کو ہوئے کسی بھی طرح کے نقصان کا پتہ لگایا جاسکے۔
