Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کی رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما رؤف حسن و دیگر ملزمان کو 2روز کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا ،رؤف حسن و دیگر ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا،وکیل علی ظفر نے کہاکہ رؤف حسن و دیگر کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے،رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں ، چیک کرایا جائے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں