Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے اپنے وکیل سے دوسری شادی کر لی

دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے چند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے، مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، مجھے ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے اسی دوران مجھے شہزاد نے نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان سے نکاح کر لیا ہے۔خیال رہے کہ دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں تیسری شادی کی تھی جنہوں نے محض 3 ماه بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی مگر ان کی خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں