مچھ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 2 مزدور جاں بحق

مچھ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔انسپکٹر مائنز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل (رواں ماہ) خیبر، کرم اور بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس پھٹنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوئے تھے، بلوچستان میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے شانگلہ کے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں عجب خان نامی مزدور جاں بحق ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں