Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور

حکومت شہریوں کی جیبوں سے مزید اربوں روپے نکالنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور کر رہی ہے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی طرف سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اگر پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لاگو کرتی ہے تو یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ختم ہو جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث پٹرول کی قیمت میں 10روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر 70روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمٹ لیوی (پی ڈی ایل) لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں