پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری، جاپان6 طلائی تمغوں کیساتھ ٹیبل پر سرفہرست

پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے، جاپان 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ چین اور کوریا 5، 5 گولڈ میڈلز حاصل کرکے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اولمپکس کے آرچری مقابلوں میں کورین کھلاڑیوں کی بالادستی برقرار ہے، برطانیہ نے بھی گولڈ میڈلز کا کھاتہ کھول لیا۔پیرس اولمپکس میں مقابلوں کے تیسرے روز ویمنز 10 میٹر ائیر رائفل میں کوریا کی بین ہیون نے اولمپک ریکارڈ برابر کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔16 سالہ ایتھلیٹ نے 251.8 پوائنٹس سکور کئے۔ مینز 10 میٹر ائیر رائفل میں چین کے شینگ لی ہاو¿ نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، سویڈن نے چاندی اور کروشیا نے برانز میڈل جیتا۔مینز ڈائیونگ کے 10 میٹر سنکورانائزڈ پلیٹ فارم میں چین نے سونے ، برطانیہ نے چاندی اور کینیڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایکوسٹرین کے ٹیم جمپنگ ایونٹ میں برطانیہ نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، پیرس اولمپکس میں یہ برطانیہ کا پہلا گولڈ تھا، برطانیہ نے دوسر ا گولڈ مینز سائیکلنگ ماو¿نٹین بائیک کے کراس کنٹری ایونٹ میں تھامس پڈکاک کی کامیابی کے ساتھ جیتا۔ اس ایونٹ میں فرانس نے چاندی اور جنوبی افریقا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ ایکوسٹرین کے انفرادی جمپنگ فائنل میں جرمنی کے مائیکل جنگ نے گولڈ میڈل جیتا جس کے ساتھ وہ 3 اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے رائیڈر بن گئے۔ مینز ٹیم آرچری کا گولڈ میڈل جنوبی کوریا کے نام رہا جس نے میزبان فرانس کو 5-1کے سکور سے ہرایا، ترکیہ نے برانز میڈل جیتا۔فرانس نے مینز سنگلز کینوئنگ سیلالوم میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، برطانیہ نے چاندی اور سلواکیہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹیبل پر کینیڈا نے بھی گولڈ کا کھاتہ کھول لیا، ا±س نے جوڈو کے ویمنز 57 کلو گرام میں کرسٹا ڈیگیوچی کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتا۔اولمپکس کی تاریخ میں کینیڈا کا جوڈو کے مقابلوں میں یہ پہلا گولڈ میڈل ہے، کوریا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مینز سکیٹ بورڈنگ میں جاپان کے ہوری گومی یوٹو نے اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیتا، دوسری اور تیسری پوزیشن امریکا کی رہی۔جوڈو کے مینز 73 کلو گرام میں آذربائیجان کے ہدایت حیدروف نے سونے کا تمغہ جیتا، فرانس کے یوہان بینجمن چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔اس کے علاوہ آرٹسٹک جمناسٹکس مینز ٹیم ایونٹ میں جاپان نے گولڈ میڈل جیت لیا، چین نے سلور اور امریکا نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔پیرس اولمپکس میں اب تک جاپان 6 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔چین 5 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز کے ساتھ دوسرے، کوریا 5 گولڈ، 3 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں