پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہورکے علاقے نشترٹاؤن، لکشمی چوک،تاج پورہ،جوہر ٹاؤن میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔واسا کے مطابق 44 سال میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 357 ملی میٹر جبکہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں 211، تاجپورہ میں 240 اورجوہر ٹاؤن میں 270ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب لاہورکے علاقے تاج پورہ میں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہر کے تین بڑے اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، میواسپتال سروسز اور جنرل اسپتال میں مریض اور لواحقین پریشان ہیں،،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments