خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے

حال ہی میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو زیر گردش رہی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ دن میں اپنے دماغ کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر 27 لاکھ سے زائد ویوز اور لاکھوں صارفین نے کمنٹس کیے جب کہ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ’خواتین کا دماغ مختلف کنکشن رکھتا ہے اور وہ مردوں کے مقابلے زیادہ ملٹی ٹاسکنگ ہوتی ہے لہٰذا انہیں مردوں کے مقابلے زیادہ نیند درکار ہوتی ہے۔ویڈیو پر کمنٹس کرنے والی ایک خاتون صارف نے لکھا کہ مجھے یہ بتانے کے لیے وسیع تحقیق کی ضرورت نہیں کہ ہم اپنے دماغ کو مردوں سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں