خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ملزما ن نے دھوکے سے بلا کر اسلحے کے زور پر نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیائی۔ ملزمان نے مزید رقم دینے سے انکار پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کر دیں۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، چنانچہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سائبر کرائم حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”درخواست موصول ہو چکی ہے۔ اس پر جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ “ واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15جولائی کو ملزمان نے مبینہ طور پر ورغلا کر گھر بلایا اور لڑکی سمیت 12ملزمان نے اغواءکرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔ مرکزی ملزم 28جولائی کو گرفتار ہوا تھا اور 29جولائی کو خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں