پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہیں، اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک کمی کی گئی ہے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ریلوے کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں