چین کے شہریوں کو 14 اگست کے بعد مفت ویزا ملے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کے شہریوں اگست کے بعد ویزا مفت ہوگا، مشترکہ منصوبوں کے 14 کے لیے ذریعے چینی صنعت کی پاکستان منتقلی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ چین کے اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، بشام واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ، وزیر اعظم نے کہا کہ چینی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، یقین ہے چینی وفد کا دوره پاکستان مفید ثابت ہوگا، سربراہ چینی وفد وانگ فوکانگ نے کہا کہ تکنیکی تعاون سے پاک چین اسٹریٹجک تعلق مزید مضبوط ہوگا، مثالی مہماننوازی پر پاکستان کے مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں